حیدرآباد،3؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گھٹنے کی چوٹ پر قابو پانے کے بعد دوبارہ کورٹ پر لوٹی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے کہا کہ انہیں مارچ میں ہونے والی آل انگلینڈ چمپئن شپ میں اپنی بہترین فارم میں واپسی کرنے کے لئے اچھے میچ پریکٹس کی ضرورت ہے۔انہوں نے کل رات پریمیئر بیڈمنٹن لیگ(پی بی ایل)میچ میں کارولنا مارین سے ہارنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ میں اپنے کھیل کو بہتربنانے سے خوش ہوں،میرے موومنٹ اب بھی سست ہیں،مجھے اب بھی اچھے میچ پریکٹس کی ضرورت ہے۔سائنا کو اپنے گھٹنے کا آپریشن کروانا پڑا تھا اور اس کے بعد انہیں مشکلات سے گزرنا پڑا۔انہوں نے چائنا اوپن میں واپسی کی لیکن پہلے دور میں ہار گئی،اس کے بعد مکاؤ اوپن گراں پری میں وہ کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ پائی تھی۔سائنا نے اودھ وائرس کی طرف سے کھیلتے ہوئے حیدرآباد ہنٹرس کے خلاف مارین کو اچھا چیلنج پیش کیا لیکن آخر میں وہ 14-15، 5-11سے ہار گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسے مشکل ٹکر دی،مجھے پہلا گیم جیتنا چاہئے تھا. گچیووولی اسٹیڈیم(میچ مقام)کافی تیز ہے،میں شٹل پر کنٹرول نہیں رکھ پائی،وہ پہلے دن یہاں کھیل چکی تھی،وہ حالات سے باخبر تھی۔